Challenges

چیلنجز

  • 08اکتوبر 2005کے زلزلہ کے بعد میونسپل کارپوریشن پر کام کا دباو /حجم بڑھ چکا ہے۔ جس کی تناسب سے شعبہ ٹیکنیکل عملہ کی کمی ہے اس طرح اس شعبہ کے علاوہ شعبہ فائر برگیڈ کی (Capacity Build) کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو فوری اور ایمرجنسی سروسز مہیا کی جا سکیں۔
  • جنرل بس سٹینڈ بیلہ نور شاہ میں و اولڈ بس اسٹینڈ میں روز بروز ٹرانسپورٹ کے اضافہ کے پیش نظر گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ جن کی توسیع و اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔
  • میونسپل کارپوریشن کے اختیارات میں دیگر ادارہ جات کی غیر قانونی مداخلت
  • راولپنڈی و دیگر پاکستان کے شہروں کے تناسب سے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے شعبہ صحت و صفائی میں عملہ و دیگر سازوسامان کی کمی۔
  • بلدیاتی ادارہ جات سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن سمیت دیگر تمام مراعات کی ادائیگی بذریعہ محکمہ مالیات/اے جی آفس۔
  • بلدیاتی ملازمین کو دیگر محکمہ جات کے ملازمین کی طرح ڈیتھ پیکیج اور میڈیکل کی سہولت
  • آفیسران و اہلکاران کیلئے تربیتی پروگرام ۔
  • سالڈویسٹ پراجیکٹ کے تحت مہیا شدہ مشینری / وہیکلز کیلئے مستقل بنیادوں پر مطلوبہ سٹاف کی فراہمی
  • شہری حدود میں جگہ جگہ قائم سوزوکی /ویگن سٹینڈ کی متبادل منتقلی
  • شہری حدود میں ریڑھی بانوں کیلئے متبادل جگہ کا انتظام
  • MCDPکے ذریعے تعمیر ہونے والے پلازہ اولڈ کچہری و بنک روڈ پلازہ کی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو حوالگی۔