Home

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد

  • مظفرآبادشہر دریائے نیلم وجہلم کے سنگم پر سطح سمندر سے تقریباً 2300فٹ بلندی پر واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 0.2703ملین افراد پر مشتمل ہے۔
  • 1938میں مظفرآباد کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا گیا جس میں 5،000آبادی اور 5 وارڈز تھے۔
  • 1960میں مظفرآباد کو میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل ہوا جس میں 40،000آبادی اور 10 وارڈز تھے۔
  • 1990 میں 70،000آبادی کے ساتھ مظفرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا جو 20وارڈز پر مشتمل ہے۔
  • میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی حدود کا رقبہ 20 مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے۔
  • میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی حدود میں مکانات 17670دکانات 9360ہوٹلز273پرائیویٹ کلینکس48 ہسپتال06فش اینڈ مٹن مارکیٹ 01فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ01اور دو مییجر ہسپتال C.M.HاورA.I.M.Sشامل ہیں۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990و رولز آف بزنس کے تحت میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے فرائض و اختیارات

  • شہری حدود میں صحت و صفائی کے فرائض کی انجام دہی۔
  • میونسپل حدود میں پرائیویٹ عمارات کی ماسٹر پلان کے تحت تعمیر کو یقینی بنانا۔
  • میونسپل حدود میں سیوریج لائن کی مرمتی /بحالی و شہریوں کو سروسز مہیا کرنا۔
  • شہر میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بحالی و دیکھ بھال ۔
  • بس و ٹرک اڈوں کا انتظام و انصرام ۔
  • شہر کے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی و دیکھ بھال۔
  • فائر فائیٹنگ سروسز۔
  • شہری حدود میں تجاوزات و بلڈنگ کنٹرول۔
  • مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء ہوٹل ٗنان بائیٗ بیکرزٗدودھ کی چیکنگ
  • ٗمیونسپل حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ٗآوارہ جانور کی ضبطگیٗ بغیر منظوری نقشہ بلڈنگ کی مسمارگی۔
  • رجسٹریشن پیدائش /اموات و اجرائیگی سرٹیفکیٹ۔
  • ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقدامات ۔
  • شہری حدود میں گلیوں کی پختگی و مرمتی۔
  • میونسپل کارپوریشن کی املاک کی دیکھ بحال و بہترگی۔
  • رجسٹریشن نکاح و تنسیخ نکاح سرٹیفکیٹ

میونسپل حدود میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

  • روزانہ تقریباً 50 سے 55 ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ڈسپوز کیا جاتا ہے۔
  • سالڈ ویسٹ کولیکشن پر 169اہلکاران معہ سپروائزری سٹاف /ڈرائیوران مامور ہیں۔علاوہ ازیں کنٹریکٹٗ کنٹیجنٹ ملازمین سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔
  • کولیکشن /ڈسپوزل کوڑا کرکٹ کیلئے ٹرانسپورٹیشن پر 08 ڈمپر ٹرک ، 06 ٹریکٹر ، 03 باکٹ ٹریکٹر ، 01 سوزوکی ، 01 ویل لوڈر